Friday, May 8, 2026
ہومدنیابھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن آمد پرسکھوں کا احتجاج

بھارتی وزیراعظم کی واشنگٹن آمد پرسکھوں کا احتجاج

واشنگٹن،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پرسکھ کمیونٹی نے احتجاج مظاہرہ کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں تاہم وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کیلئے واشنگٹن پہنچے ہیں۔نریندر مودی واشنگٹن کے ولارڈ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جس کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کے دوران سکھ فارجسٹس کمیونٹی نیخالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔دوسری جانب بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر بائیڈن انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں۔ امریکی اخبار کے مطابق چین کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا بھارت کا ساتھ چاہتا ہے اور صدر جو بائیڈن کسی روک ٹوک کے بغیر مودی سے قربت بڑھاکر ٹرمپ اور اوباما کی غلطی دہرا رہے ہیں۔امریکی رکن کانگریس اینڈی لیون نے بھارت میں جمہوری اقدار کے احترام پر زور دینے کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔