Tuesday, May 12, 2026
ہومتازہ ترینیقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دیگا، ایران سے معاہدے میں جلد بازی نہیں کرینگے، ٹرمپ

یقین ہے ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دیگا، ایران سے معاہدے میں جلد بازی نہیں کرینگے، ٹرمپ

واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہیکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دیگا۔صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردیگا۔امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے کیلئے تیزی سے کام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائیگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نے بڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، ایران کے حوالے سے کوئی دبا یا کوفت محسوس نہیں کر رہا ہوں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے، امریکی صدر نے ایران کا مسئلہ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔