Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئیکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور

ملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئیکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات میں اضافے کیلیے حکمت عملی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پالیسی مسودے پر غور کیا گیا، شرکا نے آرا اور تجاویز پیش کیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران برآمدات پر مبنی صنعت کو ملکی ترقی کے اہداف کے حصول کیلیے ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ حکومت کی توجہ برآمدات میں اضافے اور صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے، انہوں نے زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور صنعتوں کو سہولیات فراہمی کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ ایسے نئیکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلیے بھی حکمت عملی بنائی جائے جو برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ ملکی صنعت اور تجارت میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جدت عالمی مارکیٹ میں مسابقت میں مددگار ثابت ہو گی۔دوسری جانب حالیہ جنگ کے اثرات اور معیشت کوبحران سے نکالنے کیلئے اخراجات میں کمی اور دیگر اقدامات پر سینیٹ اجلاس میں بحث ہوئی۔سینیٹر محسن عزیز نے بتایا کہ ایکسپورٹس میں 4 ارب ڈالرز کی کمی ہوگئی ہے، عوام کا 38 کھرب بینک میں ہے، انہوں نے18 کھرب اپنے بزنس سے نکال کربینک میں ڈال دیا ہے، بجلی، گیس کی قیمتیں دگنی ہوگئی، اس کے باوجود سرکلرڈیٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔