Monday, May 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزمذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر

مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں: ایرانی صدر

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد قومی حقوق کی جنگ لڑنا ہے، سر تسلیم خم کرنا نہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتے ہیں دشمن کے سامنے جھکنا ہماری تاریخ نہیں، سفارتی کوششوں کا واحد مقصد ایرانی مفادات کا دفاع کرنا ہے، جنگ بندی کے باوجود بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی جاری ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی غیرقانونی ناکہ بندی وعدہ خلافی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے ہرمز کے اردگرد جنگی جہازوں کی تعیناتی بحران میں اضافے کے سوا کچھ نہیں، ہرمز میں جنگی جہازوں کی موجودگی بحران کو بڑھا دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔