Sunday, May 10, 2026
ہومپاکستاندس مئی ملکی تاریخ کا روشن باب، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت ثابت کی، آصف زرداری

دس مئی ملکی تاریخ کا روشن باب، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت ثابت کی، آصف زرداری

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 10 مئی ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت ثابت کی۔پاکستان مونومنٹ پر معرکہ حق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا اور سول آبادی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مار گرائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے، اور عالمی امن کے لیے اہم اقدامات کیے۔آصف زرداری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زردری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔