اسلام آباد (آئی پی ایس) ء؛ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روزنامہ دی نیشن سے وابستہ سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم مقبول الٰہی ملک کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور صحافت کے لیے دی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
