اسلام آباد(سب نیوز)سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں، جو – مئی تک امریکہ کی ریاست میری لینڈ میں منعقد کی گئی ، اب تک کے سب سے بڑے پاکستانی کاروباری وفد نے شرکت کی جس کی سربراہی کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کر رہے تھے۔ اس موقع پر امریکہ بھر سے شرکت کرنے والے کاروباری رہنماوں نے عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی تاکہ نئی منڈیوں کا سراغ لگایا جا سکے اور اپنی بین الاقوامی رسائی کو وسعت دی جا سکے۔ٹیکسٹائل اور ٹیک سے لے کر فوڈ پروسیسنگ، کنسلٹنگ اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے وفد نے پاکستان کے نجی شعبہ کی بھرپور نمائندگی کی۔
یاد رہے کہ اس کانفرنس کے تمام شرکا کا انتخاب امریکی محکمہ تجارت کے زیرقیادت مسابقتی عمل کے ذریعے کیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا چنا کانفرنس کے تزویراتی مقاصداور بااثر سرمایہ کاری سے مکمل طور سے ہم آہنگ ہو۔پاکستانی کمپنیوں نے سمٹ میں ممکنہ وسیع تر مواقع سے فائدہ اٹھایا اور ایسے شعبوں کی تلاش کی جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حقیقی ترقی کی صلاحیت، قدر اوربیرونی سرمایہ کاروں کو استحکام فراہم کرتے ہیں بشمول رئیل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، فیشن ریٹیل، فوڈ فرنچائزز، کنسلٹنگ اور صنعتی مینوفیکچرنگ سے متعلق کاروبار ۔ کانفرنس کے اختتام تک، کئی پاکستانی فرموں نے اپنے کاروبار کو امریکی مارکیٹ میں لے جانے میں سنجیدہ دلچسپی کا اشارہ دیا۔سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ کا اہم ترین پروگرام ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کی زیرِ میزبانی، اس کا سالانہ اجلاس پورے امریکہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے کاروباری رہنماوں ، سرکاری حکام اور اقتصادی ترقی کے ماہرین کو اکٹھا کرتا ہے۔اس کانفرنس نے پاکستان سے شرکت کرنے والی کمپنیوں کو کاروباری افراد، پروگراموں اور شراکت داروں سے براہ راست رابطہ کا موقع فراہم کیا جو امریکہ میں سرمایہ کاری کو اسٹریٹجک اور قابل حصول بناتا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ سرمایہ کاروں کو اعلی درجے کے بنیادی ڈھانچے، انتہائی ہنر مند افرادی قوت اور ایک شفاف قانونی نظام تک بے مثال رسائی فراہم کرتا ہے۔ ڈالر پر مبنی معیشت میں سرمایہ کاری کرنسی کے اتار چڑھا کے خلاف استحکام اور طویل مدتی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ سلیکٹ یو ایس اے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں
سلیکٹ یو ایس اے گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
