Friday, May 8, 2026
ہومکامرسعاطف اکرام شیخ کی ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجراء کی تجویز

عاطف اکرام شیخ کی ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجراء کی تجویز

اسلام آباد (سب نیوز) صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجراء کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی او کے ممبر ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے گہرے اثرات پاکستان سمیت تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی امن کیلئے کوششیں کامیاب ہوں گی، چند دنوں میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایف پی سی سی آئی،ای سی او -سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید نے ملاقات کی۔ پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ای سی او اور اس کی بزنس باڈی کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں عاطف اکرام شیخ نے ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئے خصوصی ویزہ سٹیکر کے اجراء کی تجویز پیش کی ۔عاطف اکرام شیخ نے سیکرٹری جنرل سے ای سی او -سی سی آئی سیکرٹیریٹ کی میزبانی کی پیشکشیں اور اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اس کے خطے پر معاشی اثرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری جنرل اسد مجید نے زور دیا کہ ای سی او کے رکن ممالک کی باہمی تجارت اپنی صلاحیتوں سے انتہائی کم ہے، ای سی او ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی کو باہمی روابط بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں عاطف اکرام شیخ نے ای سی او کی آئندہ شیڈول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی میزبانی کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ای سی او کے ممبر ممالک میں باہمی تجارت و اقتصادی تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے گہرے اثرات پاکستان سمیت تمام ممالک پر پڑ رہے ہیں،وزیراعظم، فیڈ مارشل اور وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستانی قیادت کی امن کیلئے کوششیں کامیاب ہوں گی، چند دنوں میں مذاکرات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہونے جا رہی ہے،ملاقات میں چیئر میں یونائیٹڈ گروپ طارق صادق، نائب صدر طارق جدون ،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئنر مین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین،میاں اکرم فرید،عمر ریحان شیخ ،عمیس خٹک سمیت دیگر بزنس لیڈرز شریک ہوئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔