اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
