Friday, May 8, 2026
ہومتازہ ترینسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب، ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائے گا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب، ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائے گا

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کرلیا گیا، اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف شکایات اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر غور کیا جائے گا۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں اعلی عدالتوں کے ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر بھی غور کیا جائے گا جس میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا ذکر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خط اس وقت کے چیف جسٹس کو بطور سربراہ سپریم جوڈیشل کونسل لکھا گیا تھا جس میں ججز نے مداخلت کی صورت میں رہنمائی بھی طلب کی تھی۔ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔