Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانسکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن مرحلے کے آغاز کیلئے اجلاس

سکھر گرین فیلڈ ایئرپورٹ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن مرحلے کے آغاز کیلئے اجلاس

سکھر (آئی پی ایس )سکھر میں مجوزہ گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی، ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن مرحلے کے آغاز کے لیے افتتاحی اجلاس سکھر میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ یہ اجلاس قومی نوعیت کے ایک اہم ہوابازی منصوبے کے باضابطہ آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے تحت ایک بین الاقوامی و مقامی مشترکہ کنسورشیم کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے، جس کی قیادت جرمنی کی کمپنی M/s M2P Consulting GmbH کر رہی ہے، جبکہ برطانیہ کی M/s Leit-Werk Limited بطور فارن ایکسپرٹ شامل ہے۔ مقامی شراکت داروں میں M/s Indus Associated Consultants(لاہور)اور M/s Cosmic Engineering Consultants(اسلام آباد)شامل ہیں۔
اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے، ایئر وائس مارشل زیشان سعید نے کی۔ اجلاس میں پی اے اے کے سینئر افسران، متعلقہ سرکاری اداروں، ضلعی انتظامیہ، کاروباری برادری اور ہوابازی شعبے سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کاروباری برادری اور مقامی انتظامیہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جنہوں نے منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کے ذریعے علاقائی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھا گیا۔کنسلٹنٹس نے منصوبے کے مختلف مراحل پر مشتمل تفصیلی ورک پلان پیش کیا، جس کے بعد شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ منصوبہ علاقائی روابط کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ، اور سیاحت و معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔