اسلام آباد(آئی پی ایس )بشری بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل عدالت طلب کر لیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ریپریزنٹیشن پر آئندہ سماعت سے قبل سپیکنگ آرڈر جاری کریں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 6 مئی کی سماعت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشری بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کا آرڈر جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق بشری بی بی سے فیملی کی فوری اور ہفتے میں ایک ملاقات کی ہدایت کی درخواست دائر کی گئی، بشری بی بی سے ذاتی معالج کی ملاقات اور کپڑوں و دیگر ضروری اشیا کی فوری فراہمی کی استدعا کی گئی۔عدالت کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ریپریزنٹیشن دی لیکن فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق فریقین کو معاملے پر جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی کیلئے مقرر کی جاتی ہے۔
بشری بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
