Monday, May 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

عمران خان کی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی سے سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کیس کی سماعت کی، بانی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ اس کیس میں جیل حکام کے ابھی تک میرا وکالت نامہ دستخط کرا کے نہیں دیا، ہم اس کیس کو بغیر پیروی بھی نہیں چھوڑنا چاہتے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ سب کے پیراوائز کمنٹس آچکے ہیں، پی ٹی آئی بھی اس میں فریق ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کا ذاتی ایکس اکاؤنٹ ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ چلیں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس کر دیتے ہیں جواب مانگ لیتے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔