لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 24/7نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ سنٹر میں بے پناہ رش اور اے سی بھی بند تھا ۔ شہریوں نے باری آنے میں طویل انتظار کی شکایات کیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سنٹر پر سہولتیں بہتر کرنے کا حکم دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے عمل کے بارے پوچھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور ان سیمسائل پوچھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی پہلے بھی وزٹ کر چکا ہوں۔ اس وقت صورتحال بہتر تھی۔ آج شہریوں کا فیڈ بیک اچھا نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
