Sunday, May 3, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پربھی بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا، وزیرِ اعظم نے قائد مسلم لیگ ن کو مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں پر بھی آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں.اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔