اسلام آباد: (سب نیوز) ایف آئی اے اسلام آباد زون کے اینٹی کرپشن سرکل نے اپریل 2026 کے دوران بدعنوانی اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کر لیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں عرفان حمید خان (FIR نمبر 37/25)، آغا حسن خورشید (اشتہاری ملزم – FIR نمبر 92/21)، محمد راحیل ارشد (FIR نمبر 109/25)، ممتاز احمد (FIR نمبر 05/26)، رفیق الرحمن سنجرانی (اشتہاری ملزم – FIR نمبر 24/17)، نوید احمد (CA – FIR نمبر 13/19)، فیاض احمد (FIR نمبر 04/26)، شاہد نواز احمد (FIR نمبر 04/26)، محمد امین (FIR نمبر 2013/26) اور محمد وقار (اشتہاری ملزم – FIR نمبر 52/23) شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں بدعنوانی کے خاتمے، قانون کی بالادستی اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے عزم کی عکاس ہیں۔ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام مفرور اور اشتہاری ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ بدعنوان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔

