Sunday, May 3, 2026
ہومآزاد کشمیرمعرکۂ حق کو ایک سال مکمل، قوم اور افواج کا لازوال اتحاد مزید مستحکم

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل، قوم اور افواج کا لازوال اتحاد مزید مستحکم

مظفرآباد: (آئی پی ایس) معرکہ حق کےایک سال مکمل ہونے پر آزادکشمیرکےعوام نے بھرپور قومی جوش و ولولے کے ساتھ اظہارخیال کیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف مکتب فکرسے تعلق رکھنے والےغیور شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم اورمسلح افواج کے درمیان مثالی یکجہتی کا مظاہرہ قابلِ فخراور قابل تقلید ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کےموقع پر ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔

قوم اورفوج کےدرمیان یہ بےمثال رشتہ دراصل ہمارےاجتماعی شعور، اتحاد اور قومی غیرت کی عکاسی کرتا ہے۔ آزاد کشمیرکے شہریوں کا بھرپور ولولے، جذبے اورعزمِ صمیم کااظہاراس بات کی دلیل ہے آزادکشمیرکےعوام اپنی افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی مانندکھڑےہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔