Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزآزادکشمیر: درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ

آزادکشمیر: درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ

مظفرآباد(آئی پی ایس )آزادکشمیر میں درجہ حرارت میں اضافیکے باعث برف تیزی سے پگھل رہی ہے جس کے باعث دریاں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاں اور ندی نالوں اچانک طغیانی ہوسکتی ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام پر دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان دریا کے بہا میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہیکہ دریا کے بہا میں اچانک اضافے کی وجہ بھارت کا اوڑی میں اسپل ویز کھولنا بھی ہوسکتا ہے۔حکام نے مچھلی پکڑنے اور دریاں کیکنارے جانے والوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔