Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی صدر کا بنیادی تحقیق کی مضبوطی سے سائنسی طاقت کی بنیاد کو مستحکم کرنے پر زور

چینی صدر کا بنیادی تحقیق کی مضبوطی سے سائنسی طاقت کی بنیاد کو مستحکم کرنے پر زور

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں بنیادی تحقیق کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی تحقیق پورے سائنسی نظام کی بنیاد اور تمام تکنیکی مسائل کے حل کا سرچشمہ ہے۔

جمعرات کے روزانہوں نے زور دیا کہ مزید توانائی اور عملی اقدامات کے ساتھ بنیادی تحقیق کو فروغ دیا جائے، تاکہ چین کی حقیقی جدت طرازی کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور ایک مضبوط سائنسی و تکنیکی طاقت کے قیام کی بنیاد مزید مستحکم ہو سکے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جامع منصوبہ بندی اور اعلیٰ سطح ڈیزائن کو مضبوط بنایا جائے اور بنیادی تحقیق کے نظامی ڈھانچے کو بہتر کیا جائے۔

ساتھ ہی تعلیم، سائنس اور افرادی قوت کی ترقی کو مربوط انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے صلاحیتوں کی تربیت، بھرتی اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی تحقیق کے لیے مضبوط معاونت اور تحفظ فراہم کیا جائے، عالمی جدت کے نیٹ ورک میں فعال شمولیت اختیار کی جائے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی، توانائی و ماحول اور انسانی صحت جیسے بڑے سائنسی امور پر مشترکہ تحقیق کو آگے بڑھایا جائے اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی گورننس میں فعال کردار ادا کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔