Wednesday, April 29, 2026
ہومپاکستاننائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔