اسلام آباد (سب نیوز)190ملین پاونڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کردی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل اس کیس کی سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے دونوں درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ کیس 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں 2 رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہے۔وکیل کے مطابق اس کیس میں اب تک 18 سماعتیں ہو چکی ہیں تاہم ضمانت کی درخواست پر تاحال باقاعدہ سماعت نہیں ہو سکی۔
القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
