اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ جی بی کے میڈیا کوآرڈینیٹرغلام نبی نے پی ٹی آئی رہنما غلام رسول بلتی کے ہمراہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراحمد خان نیازی سے ملاقات کی۔
غلام نبی کی پی ایم آفس آمد پر کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور میڈیا کوآرڈینیٹر بننے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں غلام نبی نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کی گلگت بلتستان کو تاریخ میں پہلی بار عبوری صوبہ بنانے کے فیصلے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی کیلئے میگا منصوبوں خصوصا سیاحت پر بھر پور توجہ دیتے ہوئے تینوں ریجنز میں سیاحتی شہر آباد کرنے کے خان کے ویژن کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ عمران خان کو جی بی سے خصوصی لگا ئو ہے وہ گلگت بلتستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، انشاللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔ پی ٹی آئی رہنما غلام رسول نے وزیر اعظم کی جانب سے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے حتمی فیصلے اور گلگت بلتستان کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکج دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم ظم پاکستان کے کوارڈینیٹر احمد خان نیازی نے غلام نبی کی تحریک انصاف کیلئے خدمات کو سراہا اور ایک نظریاتی اور پرانے کارکن کو میڈیاکوآردینیٹر تعینات کرنے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی میڈیا کوآرڈینیٹر سے بھی اچھی پوزیشن کا حقدار ہے لیکن ایک نظریاتی کارکن عہدے سے زیادہ پارٹی کی فعالیت کو ترجیح دیتا ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ جی بی غلام نبی کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹراحمد خان سے ملاقات، جی بی کے مسائل پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
