Sunday, May 17, 2026
ہوماسلام آبادسونامی حکو مت نے 22کروڑ رعوام کی زندگی اجیرن بنا دی، میاں اسلم

سونامی حکو مت نے 22کروڑ رعوام کی زندگی اجیرن بنا دی، میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ سونامی حکو مت نے 22کروڑ رعوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، مہنگائی کا کوہ ہمالیہ روزانہ کروڑوں پاکستانیوں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈال دیتا ہے جبکہ یو ٹیلیٹی بلز خوفناک بلا کا روپ دھار چکے ہیں ، بچوں کے تعلیمی فیسوں ادا کرنا مشکل ترین ہو چکا ہے ، انھوں نے کہا ملک کی معیشت کا کنٹرول آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے ، روپے کی حیثیت کاغذ کے ایک ٹکرے کے برابر کر دی گئی ہے عوام کی قیمت خرید ختم اور اور ڈالر اونچی اران اڑ رہا ہے ، ان حالات میں جماعت اسلامی نے 31اکتوبر کو ہزاروں نو جوانوں کو لے کر اسلام آباد کے ڈی چو ک میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میںپریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا
اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا وا، اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان کا دارلحکو مت اسلام آباد نااہل نمائندوں کی وجہ سے بد تین مسائل کا شکار ہو چکا ہے ،صحت ، تعلیم ، روزگار اورپانی کی قلت کے باعث عوام مشکل صورتحال کا شکار ہیںپانی کی قلت اور بحران کی وجہ سے ملک کا دارالحکو مت کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں مردو خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلا ش میں سر گر داں نظر آتے ہیں ،حکو مت اور منتخب نمائندوں نے اسلام آباد کے شہر یوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حو الے کر دیا ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی نے حکو متی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر رابطہ عوام مہم شروع کر دی ہے اس سلسلے میں 21ستمبر سے 22اکتوبر تک گلی محلے اور گھر کی سطح پر عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جا ئے گا ، پنجاب شمالی میں دس لاکھ نئے ووٹرز اور6000ہزار نئے تنظیمی یونٹس قائم کیے جا ئیں گے ، انھوں نے کہا جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم میں حکمرانوں کو ان کے عوام کے ساتھ کیے گئے ایک کروڑ نو کریوں ، مہنگائی کو کنٹرول کر نے اور کرپشن کو ختم کر نے کے وعدے یاد کروائیں گے ، اور اس مہم کے اختتام پر پنجاب کے انتخابی حلقون میں عوامی اجتماعات کریں گے اور 31اکتوبر کو سلام آباد میں ہزاروں نو جو انوں کو سراج الحق ی قیادت میں جمع کر کے احتجاج کریں گے ، انھوں نے کہا حکمران ناکام ہو چکے ہیں پیٹرول ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ہر ہفتے بے تحاشہ اضا فہ ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ نئے سرکاری تعلیمی ادارے نہیں بن رہے جبکہ نصف فی صد پر مشتمل دیہی علاقوں میں سڑکوں اور سیوریج کا نظام انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں محدود بیڈز ہونیکی وجہ سے مقامی اور بیرونی مریضوں کو اسلام آباد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد تعلیم، صحت، پانی، صفائی، سڑکوں کی تعمیر جیسے مسائل کی آماجگاہ بن چکاہے، انھوں نے کہا اسلام آباد کے مسائل کا حل صرف منتخب اور بااختیار مقامی قیادت ہے اس لئے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابت کروائے جائیں۔ان حالات میں جماعت اسلامی نے شہریوں کے تعاون سے جاری اسلا م آباد کے مسائل پرمہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔