Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران امریکا تنازع: قطر نے پاکستان کی ثالثی کو مثر قرار دے دیا، مذاکرات کا دائرہ محدود رکھنے پر زور

ایران امریکا تنازع: قطر نے پاکستان کی ثالثی کو مثر قرار دے دیا، مذاکرات کا دائرہ محدود رکھنے پر زور

دوحہ (آئی پی ایس )قطر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی حمایت کرتا ہے۔الجزیرہ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران امریکا تنازعے کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر قطر کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی موجود ہے۔انہوں نے کہا ہم مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے اور ہم پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر خطے اور عالمی سطح پر مختلف تنازعات میں ثالثی کے کردار کے حوالے سے جانا جاتا ہے جبکہ پاکستان بھی ماضی میں سفارتی سطح پر مفاہمتی کوششوں میں سرگرم رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں مختلف ممالک کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی تعاون تنازعات کے پرامن حل کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی حمایت کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔قطر کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا بیان بظاہر سادہ سفارتی مقف لگتا ہے تاہم اس کے اندر کئی اہم اشارے بھی پوشیدہ ہیں۔

قطر کے ترجمان ماجد الانصاری کی یہ بات کہ مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے کی ضرورت نہیں دراصل جاری سفارتی کوششوں کو مرکوز رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی تنازعات میں جب بہت زیادہ ممالک شامل ہو جاتے ہیں تو مفادات کا ٹکرا بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے مذاکرات پیچیدہ اور سست ہو سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں قطر کا بیان اس امر کی طرف اشارہ سمجھا جا سکتا ہے کہ موجودہ ثالثی فریم ورک جس میں پاکستان کردار ادا کر رہا ہے کو مزید پھیلانے کے بجائے مثر بنانے پر زور دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔