Tuesday, April 28, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر: آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر: آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی (آئی پی ایس )آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا، جو جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح ٹو میزائل جدید ترین ایویونکس اور انتہائی ترقی یافتہ نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوں کی توثیق اور بہتر درستگی کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینیئرز بھی موجود تھے۔فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔دوسری جانب صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے میں حصہ لینے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔