Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکا جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کی تجویز :ٹرمپ ناراض کیوں ؟

امریکا جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کی تجویز :ٹرمپ ناراض کیوں ؟

نیویارک (آئی پی ایس )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ماہ سے جاری جنگ کے حل سے متعلق ملنے والی تازہ ترین ایرانی تجویز سے ناخوش ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کی جانب سے ملنے والی جنگ بندی کی تجویز تنازعے کے حل کی امیدوں کو کم کر رہی ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ ایران کی تازہ ترین تجویز میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق واضح بات نہیں کی گئی۔ اور یہ اس وقت کا معطل رہے گا جب تک کہ جنگ ختم نہیں ہو جاتی ہے اور خلیج سے جہاز رانی کے تنازعات حل نہیں ہو جاتے۔

امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ٹرمپ ایران کی تجویز سے ناخوش ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ جوہری معاملات کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔وائٹ ہاس کی ترجمان اولیویا ویلز نے بھی کہا کہ امریکا اپنی ریڈلائنز کے بارے میں واضح ہے کیونکہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔