اسلام آباد، ادارہ تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے ) نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سنگجانی ، شفا میڈیکل سینٹر ، پاک لینڈ ٹاور ٹو نیو بلیو ایریااور آئی جے پی روڈ کی تعمیر سمیت متعدد حکومتی و نجی منصوبوں کیلئے ماحولیاتی منظوری جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ادارہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سنگجانی ،سیکٹر ایف الیون میں شفا میڈیکل سینٹرکی تعمیر ، موضع لوہی بھیر میں کیپٹل آئکن مال اور ریذیڈنسی کی تعمیر ، اسلام آباد ایکسپریس وے زون5منصوبہ ،نیو بلیو ایریا میں پاک لینڈ ٹاورٹومنصوبہ،اور فیض آباد انٹر چینج سے این فائیو جی ٹی روڈ تک آئی جے پی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کیلئے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص سے متعلق رپورٹوں کے حتمی فیصلے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے متعلقہ منصوبوں کو ماحولیاتی منظوری جاری کر دی گئی۔ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کوئی بھی منصوبہ ماحولیاتی منظوری حاصل کئے بغیر شروع نہ کیا جا سکے۔
ادارہ تحفظ ماحولیات نے متعدد حکومتی و نجی منصوبوں کیلئے ماحولیاتی منظوری جاری کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
