اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی، بدر عبدالعاطی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔اسحاق ڈار نے خطے میں مکالمہ اور امن کیلئے کردار اجاگر کیا، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے عالمی رہنماں سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دوران گفتگو پاک-مصر قیادت نے امن و استحکام کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر خطے اور دنیا میں استحکام کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا، پاکستان اور مصر کے درمیان اعلی سطح رابطہ برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
