اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعوی مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ جمال الدین افغان یونیورسٹی پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا،یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، یہ ایک پرانا طریقہ کار ہے جس کے تحت افغان میڈیا جعلی خبریں پھیلاتا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق طلوع نیوز نے آج افغان صوبے کنڑ میں پاکستانی حملے کا دعوی کیا اور کہا کہ جمال الدین افغان یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ بھی دعوی کیا گیا کہ حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے، افغان میڈیا کا یہ دعوی سراسر جھوٹ ہے،یہ ہمدردی حاصل کرنیکی ایک کوشش ہے۔
وزارت اطلاعات کا کہناتھا کہ افغان طالبان کی جانب سیفتنہ الخوارج کی حمایت کو چھپانا مقصد ہے، پاکستان کی کارروائیاں درست اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہوتی ہیں،جمال الدین افغان یونیورسٹی پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا،یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ جمال الدین افغان یونیورسٹی پرکوئی حملہ نہیں کیا گیا،یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، یہ ایک پرانا طریقہ کار ہے جس کے تحت افغان میڈیا جعلی خبریں پھیلاتا ہے،یہ جعلی دعوے بعد میں بھارتی میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان حکومت غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر انحصار کر رہی ہے،بھارت سے سیکھے گئے جھوٹ افغان بیانیے کا حصہ گئے،بے بنیاد الزامات،ہتھکنڈے حقیقت سے عاری،ناقابل قبول ہیں،پاکستان افغان سرزمین پر دہشتگرد انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا تو اعلان کریگا،ہر کارروائی کی ذمہ داری قبول کی جائیگی، دہشتگرد معاونت کے ٹھوس شواہد پیش کئے جائیں گے۔
پاکستان نے افغان میڈیا کا یونیورسٹی پر حملے کا دعوی مسترد کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
