Tuesday, April 28, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور برطانیہ کا خطے میں پائیدار امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا خطے میں پائیدار امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب یوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، امن و استحکام پر زور دیا۔
برطانیہ نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور مکالمے کی حمایت کا اعتراف کیا، دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، مکالمہ اور سفارتکاری کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔
دوران گفتگو خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔