Monday, April 27, 2026
ہومپاکستانڈی جی ایف آئی اے نے سرکل افسران سے سرکاری محکموں کے کیسز کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

ڈی جی ایف آئی اے نے سرکل افسران سے سرکاری محکموں کے کیسز کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ایف آئی اے نے سرکل افسران سے سرکاری محکموں کے کیسز کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، پی ایم آفس،وزارت داخلہ نادرا آئیسکو نیب سمیت تمام وزارتوں کے کیسز کا ریکارڈ طلب ۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ وہ تمام کیسز جنہیں متعلقہ اداروں نے ایف آئی اے کو ریفر کیا تھا انکی تفصیلات فراہم کی جائیں، گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ان کیسز میں اب تک کتنے کیسز پینڈنگ ہیں اور وجوہات کیا ہے بتائی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔