Sunday, April 26, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان سمیت دنیا بھر سے 20ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 20ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ(آئی پی ایس )پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد جاری ہے، اب تک مختلف پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے اولین قافلے طواف وعمرہ کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا کے مطابق وقوفِ عرفہ (حج کا رکنِ اعظم)26مئی 2026 (بروز منگل)کو متوقع ہے۔ دوران حج موسم گرم اور درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق حجاج سایہ دار جگہوں اور چھتری کا استعمال کریں اور مشروبات و پانی کے چھڑکا کیلئے اسپرے بوتل ساتھ رکھیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر عازمین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔