Sunday, April 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم

ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال پر نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، جن میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔واضح رہے کہ مشرق وسطی میں جاری تنازع کے خاتمے کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔اس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔