Thursday, April 23, 2026
ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی

آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت ہے۔
جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی، جس کے دوران عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حکومتوں کے جرائم سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے اپیل کی کہ دیگر ممالک امریکی و اسرائیلی حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان اقدامات کے نتائج کی ذمے داری جارح قوتوں پر عائد ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔