اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کا گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب F-9 پارک کا دورہ،چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کے ہمراہ گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا
چیئرمین سی ڈی اے کو گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب سے متعلق بریفنگ دی گئی،گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب کی عمارت کی تزئین و آرائش کے کاموں پر چیئرمین سی ڈی اے کا اظہار اطمینان کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے گندھارا سٹیزن اینڈ ہیریٹیج کلب کو مکمل طور پر آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کلب کو آپریشنل کرنے کیلئے باقی ماندہ تزئین و آرائش کے کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
