Wednesday, April 22, 2026
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس ،امیدواروں کے پروفائلز کا جائزہ

نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس ،امیدواروں کے پروفائلز کا جائزہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )گلگت بلتستان کی مجلس قانون ساز کے 2026 کے عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماں نے اجلاس کے لئے آمد پر محمد نواز شریف کا استقبال کیا۔

23 رکنی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بورڈ کے سربراہ محمد نواز شریف کی صدارت میں ہو رہا ہے۔پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے موزوں امیدواروں کو چنے گا۔

پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، گلگت بلتستان کے پارٹی صدر حافظ حفیظ الرحمن بھی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شامل ہیں۔پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ خاں، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور چوہدری برجیس طاہر بھی بورڈ کے اجلاس میں شریک ہیں۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کے علاوہ گلگت بلتستان کے مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی اکبر تابان، شمس میر، محمد اشرف سادا، محمد انور، ارمان شاہ، سلطان علی خان اور محمد عمران وکیل بھی بورڈ کے ارکان کے طور پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔