اسلام آباد ،اسلام آباد کے ماسٹر پلان کمیشن کامختلف شعبوں کیلئے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ ، کمیٹیاں میں ماحولیات ، ٹریفک ، سالڈ ویسٹ ڈسپوزل ، شہری تخلیق نو اور تعلیم وغیرہ شامل ہیں،کمیشن نے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل شہریوں کی رائے حاصل کرنے کیلئے فیڈ بیک پورٹل کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی ۔
بدھ کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان کمیشن کا دوسرا اجلاس یہاں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کنوینر کمیشن و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کی ، اجلاس میں کمیشن کے تمام ممبران نے شرکت کی۔کمیشن نے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جن میں ماحولیات ، ٹریفک ، سالڈ ویسٹ ڈسپوزل ، شہری تخلیق نو اور تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن اپنی سفارش کو حتمی شکل دینے سے پہلے شہریوں کی رائے حاصل کرے گا۔ کمیشن نے شہریوں کی بھرپور شرکت کے لیے فیڈ بیک پورٹل کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسائل کے حل کیلئے شہر کے کیڈاسٹرل نقشے سے مدد لی جائے گی۔
اسلام آباد ماسٹر پلان کمیشن کامختلف شعبوں کیلئے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

