Monday, April 20, 2026
ہومپاکستانچیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کل عدالتی کام معطل رہے گا،نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کل عدالتی کام معطل رہے گا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں کل 20 اپریل کو عدالتی کام نہیں ہوگا،وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی کل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کل عدالتی کام معطل رہے گا،عدالتی عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہوگا،وفاقی آئینی عدالت کی چاروں رجسٹریاں عدالتی اور انتظامی کام کیلئے کھلی رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔