Saturday, April 18, 2026
ہومتازہ ترینوقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے، ابراہیم عزیزی

وقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے، ابراہیم عزیزی

تہران: (آئی پی ایس) سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت فیس ادا کرنے والے جہاز پاسداران انقلاب کی اجازت سے گزر سکیں گے۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا نے ایرانی جہازوں کیلئے رکاوٹ پیدا کی تو صورتحال آسانی سے تبدیل کی جا سکتی ہے۔

خاتم الانبیاہیڈ کوارٹرز کے مطابق ایرانی بحری جہازوں پر پابندیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔

اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی نے واضح طور پر کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر پرانی حالت میں واپس آگیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔ بیان میں امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی آڑ میں سمندری قزاقی اور بحری چوری کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔