ہومشوبزتبدیلی کیلئے 5 سال بہت کم ہیں' سارہ خان

تبدیلی کیلئے 5 سال بہت کم ہیں’ سارہ خان

کراچی، پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے 5 سال بہت کم ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ خان نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔ اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔