ہومپاکستانگلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں شو ہینڈ کے طریقہ کار کے خلاف (ن )لیگ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پیٹیشن سماعت کیلئے منظور

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں شو ہینڈ کے طریقہ کار کے خلاف (ن )لیگ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پیٹیشن سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں شو ہینڈ کے طریقہ کار کے خلاف مسلم لیگ (ن )کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رشید ارشد کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر پیٹیشن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان،صدر پاکستان ،سیکرٹری کشمیر افیئرز اور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو نوٹسزز جاری کر دیئے ۔پیٹشنرز کے وکلا ڈاکٹر محمد عمران اور حفیظ الر حمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ معزز عدالت اس کیس میں شو آف ہینڈ کے خلاف آئین طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے کر وفاق کو حکم دے گی کہ آئین پاکستان کے عین مطابق طریقہ انتخاب وضع کیا جائے۔حفیظ الرحمن ایڈوکیٹ نے مزیدکہا کہ سینٹ انتخابات میں سپریم کورٹ شو آف ہینڈ کو خلاف آئین قرار دے چکی ہے امید ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے طریقہ انتخاب کو بھی سینٹ آف پاکستان کے طریقہ انتخاب کی طرح ترتیب دینے کے احکامات صادر کئے جائیں گے۔رشید ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی قانون آئین پاکستان کے خلاف نہیں ہوگا یہی وجہ ہے کہ میری پٹیشن کا بنیادی مقصد آئین پاکستان کا تحفظ ہے اور ہم انشا اللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔