Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے،وزیر خارجہ کا ایئر پورٹ پر استقبال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے،وزیر خارجہ کا ایئر پورٹ پر استقبال

تہران (سب نیوز )فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وفد کے ہمران ایران پہنچ گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ بدھ کے روز تہران پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا یہ دورہ ایران امریکا کے درمیان مصالحتی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور پاکستان کی جانب سے جاری مصالحتی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنا اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت کارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے، مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر جدہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔