Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزہمارے درمیان ڈیل ہوئی :مستقل بنیادوں پر آبنائے ہرمز کھولنے پر چین مجھ سے خوش ہے، ٹرمپ کا دعوی

ہمارے درمیان ڈیل ہوئی :مستقل بنیادوں پر آبنائے ہرمز کھولنے پر چین مجھ سے خوش ہے، ٹرمپ کا دعوی

نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ چین اس بات پر بہت خوش ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر کھول رہے ہیں۔۔وائٹ ہاس کے اکانٹ سے شیئر کیے گئے ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یہ اقدام نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں کر رہے ہیں اور یہ صورتحال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعوی کیا کہ چین نے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔