اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کے خلاف پوری کوشش کی گئی خطے میں تنہاکیا جائے، پاکستان ہر سازش کے بعد زیادہ کامیاب ملک بن کر ابھرا ہے. ہم لیڈ رول میں ہیں اور رہیں گے۔بدھ کو یہاں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 100منصوبے مختلف وزارتوں کے تحت شروع کیے جارہے ہیں، قیادت کے لیے ہمت،حوصلہ اور قسمت کا ہونا ضروری ہے، پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں، 20سال بعد سازشیں کرنے والے خاک چھان رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشرف غنی افغانستان سے رات کے اندھیرے میں فرار ہوئے، بدقسمتی سے3سال وزیراعظم رہنے والا بھی آج ملک سے فرار ہے، پاکستان نے بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات کی بات کی، وزیراعظم کے ویژن کے تحت ملک دنیا میں مزید طاقتوربن کرابھرا۔
پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں ہورہی ہیں،چوہدری فواد حسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
