Sunday, April 12, 2026
ہومبریکنگ نیوزسید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں گوگل پرسرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست

اسلام آباد (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہواہے، سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ گوگل دستاویز کے مطابق ایران،امریکا مذاکرات کے تناظر میں عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق معلومات گوگل پر بڑے پیمانے پر تلاش کی جا رہی ہیں ۔

گوگل دستاویز کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سفارتی مذاکرات کے حوالے سے معلومات کی تلاش میں اضافہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔