کراچی(آئی پی ایس )پی ایس ایل الیون میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 173رنز اسکورکیے۔کوشال مینڈس نے 74 اور کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی اننگز کھیلیں۔ قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے تین اور مستفیض الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 97 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔
فخر زمان اورعبداللہ شفیق نے 21،21 اور ویلا لاگے نے 20 رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ یہ لاہور قلندرز کی کراچی میں مسلسل دوسری شکست ہے جس میں ان کی ٹیم 100 یا اس سے کم اسکور پر آٹ ہوگئی۔
