نیویارک(سب نیوز)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجا جا رہا ہے جہاں ایران کے ساتھ امن معاہدے پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ پاکستان جانے والے امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جب کہ صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.
