واشنگٹن(سب نیوز) وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل سے باخبر ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر جلد رد عمل دیں گے۔
ادھر سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم کی اپیل سے باخبر ہیں، جلد رد عمل دیں گے،ترجمان وائٹ ہاؤس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
