Wednesday, April 8, 2026
ہومپاکستانترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل لیونت ارگن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ تنازعہ کے تناظر میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، بالخصوص ٹریننگ اور مشترکہ فوجی مشقوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ جنرل لیونت ارگن نے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ترک مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات اور ایک محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔