اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں دونوں رہنماں نے مشرقِ وسطی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جو کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہو۔جاپانی وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

